اسلام آباد (مانند نیوز)کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے ایک اور کروڑ پتی ماسی کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے دورانِ تحقیقات اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ مہرین اسلام آباد کی ایک جیل میں 3 سال گزار چکی ہے۔

ملزمہ نے تفتیشی حکام کو بیان دیا کہ قید کے دوران جیل میں سلائی کا کام کرنے پر سابق وزیرِ اعظم نے اسے ایوارڈ بھی دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ مہرین کا تعلق فیصل آباد سے ہے، اس کے خلاف لاہور میں بھی متعدد مقدمات درج ہیں، ملزمہ کے خلاف دسمبر 2024ء میں شوکت محمود نے ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ نے چائے میں نشہ آور دوا پلا کر اہلخانہ کو بےہوش کیا، اس کے بعد گھر سے زیورات نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئی تھی۔

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ واردات مجموعی طور پر 65 لاکھ روپے سے زائد کی تھی، ملزمہ مہرین چوری کی واردات میں فیروز آباد تھانے میں گرفتار ہوئی تھی، گرفتاری کی اطلاع ملنے پر مدعی مقدمہ فیروز آباد تھانے پہنچے اور ملزمہ کو شناخت کیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق ڈیفنس پولیس نے بھی مقدمے میں ملزمہ کی گرفتاری ڈال دی ہے۔

اس کے علاوہ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ فیروز آباد تھانے میں چوری کے 3 مقدمات میں بھی گرفتار ہے، ملزمہ کلفٹن اور گذری کے کئی گھروں میں بھی کروڑوں روپے کی چوری کرچکی ہے، ملزمہ سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے