اسلام آباد (مانند نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ساری پارٹیوں نے عوام کو شیطانی چکر میں پھنسا دیا ہے، تنخواہوں میں اضافے اور سینیٹ نشستوں کے معاملے پر سب اکٹھے ہو جاتے ہیں لیکن عوام کے مسائل پر سب الگ ہو جاتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل پر جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی آواز موجود نہیں، جماعت اسلامی نے بجلی، گیس، پیٹرول اور چینی کی قیمتیں بڑھنے کے خلاف احتجاج کیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ چینی مافیا سرگرم ہے، چینی ایکسپورٹ کیوں کی گئی، 89 شوگر ملز میں سے 90 فیصد ن لیگ یا پیپلز پارٹی کی ہیں، شوگر ملز والے اپنے مفادات کے لیے ایک ہیں، ہر حکومت میں اس مافیا کو مراعات ملتی ہیں۔

شہباز حکومت میں 60 روپے والی چینی 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے: حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے کہا کہ اتوار کو اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر مظاہرے ہوں گے، ہر 15 دن کے بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرتے ہیں، عالمی مارکیٹ کی کمی کا فائدہ عوام کو کیوں نہیں پہنچتا۔

ان کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کی قطر کے ساتھ معاہدوں میں پاکستان کی صورتحال کا خیال نہیں رکھا گیا، انڈسٹری کے لوگ کہتے ہیں ہمیں گیس امپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے