اسلام آباد (مانند نیوز)راک بینڈ کولڈ پلے کے کنسرٹ میں امریکی کمپنی کے سی ای او کا راز فاش ہو گیا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹیک فرم نے سی ای او اینڈی بائرن کو چھٹیوں پر بھیج دیا اور کیس کی اندرونی تحقیقات شروع کر دیں۔

گزشتہ دنوں کنسرٹ کے دوران جب ایک کیمرے نے فینز کو دکھایا تو سی ای او اینڈی بائرن اور کمپنی کی ایچ آر ہیڈ کرسٹین کیبوٹ ایک دوسرے سے لپٹے ہوئے پائے گئے۔

کیمرہ دیکھتے ہی یہ جوڑا بوکھلا کر نظریں چرانے لگا، اینڈی بائرن نیچے بیٹھ گئے اور کرسٹین کیبوٹ نے منہ دوسری جانب موڑ لیا لیکن دونوں کی چھپنے کی کوشش ناکام رہی، یہ دونوں الگ الگ شادی شدہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی ویڈیو وائرل ہو گئی اور ان کا راز کھل گیا۔

سی ای او کی بیوی نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ بند کر دیا اور سی ای او نے لنکڈ اِن پر کمنٹس بند کر دیے۔

اِن دونوں پر تنقید کی بڑی وجہ کارپوریٹ قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے