اسلام آباد (مانند نیوز)راول ڈیم میں پانی کی سطح 1746 فٹ پر آنے پر اسپل ویز بند کردیے گئے، ڈیم میں پانی کی سطح 1 ہزار 748 فٹ تک پہنچنے پر اسپل ویز کھولے گئے تھے۔

راول ڈیم کے اسپل ویز 5 گھنٹوں کے لیے صبح 6 سے دن11 بجے تک کھولے گئے تھے۔

راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر سائرن بجائے گئے تھے۔

انتظامیہ نے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں سے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب دریائے سندھ میں چشمہ ،تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے