اسلام آباد (مانند نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے افغان باشندوں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کا عمل شروع کر دیا۔

یہ وہ افراد ہیں جنہیں 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلاء کے دوران امریکا کی درخواست پر عارضی طور پر امارات منتقل کیا گیا تھا۔

مغربی اور عرب میڈیا کے مطابق اماراتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغان شہریوں کی واپسی کا عمل 10 جولائی سے شروع ہوا۔

افغان باشندوں کی واپسی، 606 غیر قانونی تارکین کو افغانستان بھجوادیا

حکام نے اِس فیصلے سے باضابطہ طور پر واشنگٹن کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا تھا کہ وہ اُن افغان شہریوں کی مدد کرنے کی کوشش کریں گے جو برسوں سے متحدہ عرب امارات میں زیرِ حراست ہیں۔

امریکا میں صدر ٹرمپ سے ڈیموکریٹس مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ افغان شہریوں کی خصوصی حفاظتی حیثیت بحال کریں، کیونکہ طالبان کے دورِ حکومت میں خواتین اور بچوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے