شیرگڑھ(مانند نیوز)گوجر قوم کے مسائل کا حل بحیثیت فرزند گوجر قوم ہماری اولین ترجیح ہے ایم این اے چوہدری محمد اکرم تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیٹر اور گوجر قوم کے سردار چودھری جعفر اقبال اور ایم این اے و چیف کوآرڈینیٹر گوجر انٹر نیشنل سیکرٹریٹ اسلام آباد کرنل (ر) میاں محمد اکرم ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ گوجر قوم نہ صرف پاکستان بلکہ پورےبری صغیر کی بڑی اقوام میں سے ایک قوم ہے گوجر قوم کے مسائل کا حل بحیثیت فرزند گوجر قوم ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے گوجر برادری سےپرزور اپیل کی کہ وہ اپنے صفوں میں اتحاد واتفاق پیدا کریں تاکہ گوجر مسائل کا حل ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کی حصول کیلئے گوجر برادری کا اتفاق و اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاکنڈ اپر دیر لوئر دیر چترال ، بٹ خیلہ اور شیرگڑھ کے دورے کے دوران مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا گوجر برادری کی مرکزی قیادت کی ٹیم نے گوجر قوم کے سردار سنیٹر چودھری جعفر اقبال اور ایم این اے وچیف کوآرڈینیٹر گوجر انٹر نیشنل سیکرٹریٹ میاں محمد اکرم ایڈوکیٹ کی سربراہی میں ٹیم کے دیگر برادری نے مختلف مقامات پر اجتماعات کنونشنز اور کارنر میٹنگز سے خطاب کیا انہوں نے دورے کے بہترین انتظامات پر گوجر برادری کے مقامی قیادت کا شکریہ ادا کیا آور انکو خراج تحسین پیش کیا دورے کے آخری پڑاؤ شیرگڑھ مردان میں گوجر برادری کی مرکزی قیادت کی ٹیم کے اراکین نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ مختصر گفتگو کی اور اپنی جہدوجہد اور گوجر برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد و متفق کرنے کیلئے عملی اقدامات کے بارے میں تفصیلات بتائیں گوجر برداری خیبرپختونخوا کی قیادت نے مرکزی قائدین کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔