دیر بالا (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی جانب سے فیس بک لائیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر نے فیس بک کھلی کچہری کی صدارت کی۔ جسمیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عمر بن ریاض، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ایچ آر شیر علی خان، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر دیر ڈاکٹر یاسر علی شاہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دیر سہیل احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو الیاس احمد اور تمام محکموں کے سربراہان ونمائندگان شریک ہوئے۔ فیس بک لائیو کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا نے عوامی شکایات اور مسائل خود نوٹ کیے جن میں بعض موقع پر حل کردیے گئے جبکہ بعض مسائل کے فوری حل کیلئے محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کئے گئے۔