کوہاٹ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور افتاب عالم ایڈووکیٹ نے ”وعدوں سے تکمیل تک کا جاری سفر“ کے تحت ڈھوڈا شریف میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کی نئی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا جو ساڑھے 4 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہے۔وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ اور شہریار آفریدی نے مذکورہ سکول کی عمارت کیلئے فنڈز مختص کئے ہیں۔زیرتعمیر کام اپنے آخری مراحل میں ہے جس سے ان شاء اللہ عنقریب علاقے کی بچیوں کو جدید تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی ڈھوڈا شریف کے کارکنان بھی وزیر قانون کے ہمراہ تھے جنہوں نے اس تعلیمی منصوبے میں دلچسپی اور تعاون پر ایم این اے شہریار آفریدی اور وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر قانون کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تعلیم خصوصاً بچیوں کی تعلیم ان کی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ ایک تعلیمیافتہ ماں سے بڑھ کر کوئی بھی اپنے بچوں کی بہترین پرورش نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی 52 فیصد سے زیادہ خواتین کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ملک کی ترقی کیلئے انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو سکول کی عمارت پر باقی ماندہ کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے