کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے قومی تعمیرنو محکموں کے سربراہان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ منتخب نمائندوں کی جانب سے مفاد عامہ میں جاری کردہ احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں کیونکہ وہ لاکھوں لوگوں کے نمائندے ہیں اوروہ انہیں براہ راست جواب دہ ہیں۔یہ ہدایات انہوں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں منعقدہ پراگرس ریویو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ ایم این اے شہریار آفریدی، ایم پی ایز شفیع جان اور داؤد آفریدی اور قومی تعمیرنو محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ کمشنر کوہاٹ نے تمام محکموں کو مالی سال 25-2024 اور 26-2025 کے نئے، جاری اور مجوزہ منصوبوں پر پیشرفت کی تفصیل آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ایم این اے شہریارآفریدی نے اپنے خطاب میں بعض محکموں کی جانب سے عدم تعاون پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کام محکمے نہیں کرتے اور عوام کے غیض و غضب کا سامناانہیں کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے علی الاعلان کہا کہ ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اب جو کام نہیں کرے گا وہ ابھی سے اپنے لئے کوہاٹ سے باہر جگہ کا انتظام کرے۔شہریارآفریدی نے کہا کہ کوہاٹ کی سطح پرپی ٹی آئی کی 12 سالہ کارکردگی گزشتہ 76 سالوں پر بھاری ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اربوں کے تاندہ ڈیم اپ لفٹ پراجیکٹ،خٹک بانڈہ ڈیم،ضمیر گل ڈیم،شمالی ڈیم، میڈیکل و ڈینٹل کالجز، دریائے سندھ سے رحمن آباد منصوبہ آبنوشی، جنڈ تا کوہاٹ سی پیک روڈ، ایکسپریس وے،خیبرپختونخوا سیٹیزامپرومنٹ پراجیکٹ، جدید سپورٹس کمپلیکس، لیاقت ہسپتال کی نئی عمارت، بنیادی مراکز صحت کی سولرائزیشن اور گریڈ سٹیشنز کے منصوبوں کا خصوصی طورپر ذکر کیا۔ انہوں نے اربوں روپے کے منصوبے کرنے کے باوجودبھی مخالفین کے جھوٹے پروپیگنڈوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش پرانتہائی افسوس کااظہارکیا۔شہریار آفریدی نے واضح کیا کہ کوہاٹیوں کی عزت انہیں انتہائی عزیز ہے اورجو افسر حدود وقیود اورلوگوں کی عزت کا خیا ل نہیں رکھے گا تو اس سے کسی صورت کوہاٹ میں نہیں چھوڑا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے