اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ عینی خالد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی 7 سالہ بیٹی کو 24 گھنٹوں کے دوران 2 بار دل کا دورہ پڑا۔

عینی خالد نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنی بیٹی عیشا کے بہادری کے سفر کی داستان سنائی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میں یقین نہیں کر سکتی کہ آخر کار مجھ میں یہ پوسٹ کرنے کی ہمت آ گئی، 23 جنوری 2024ء وہ تاریخ ہے جو کہ ہمیشہ کے لیے میری روح میں نقش ہو گئی ہے۔

گلوکارہ نے مزید بتایا کہ اس دن میری 7 سالہ بیٹی عیشا کو آکسیجن کی کمی ہونے کی وجہ سے ایک نہیں بلکہ 2 دل کے دورے پڑے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں اسپتال میں آنسوؤں سے بھری آنکھوں سے اپنی اس بیٹی کو دیکھ رہی تھی جو ہر وقت پُرجوش انداز میں گھر میں اچھل کود کرتی رہتی تھی اور بےہوش تاروں اور مشینوں میں الجھی ہوئی پڑی تھی۔

عینی خالد کی والدہ کی عمران خان کیلئے روتے ہوئے ویڈیو وائرل

عینی خالد نے مزید بتایا کہ میری عیشا بالکل صحت مند پیدا ہوئی تھی اسے کوئی بیماری نہیں تھی لیکن اب اس کے جسم کے اعضاء میں خرابی اور فالج کا سامنا ہے اور وہ زیادہ چل بھی نہیں سکتی وہیل چیئر اس کی زندگی کا حصہ بن گئی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے زندگی کے اس مشکل ترین لمحے میں بھی اللّٰہ پر اپنے ایمان کو قائم رکھا
کیونکہ جب دوا کام نہیں کرتی تو دعا کام آتی ہے۔

گلوکارہ نے یہ بھی بتایا کہ میری بیٹی کا زندہ بچنا ایک معجزہ ہے اور ڈاکٹرز بھی یہ دیکھ کر حیران ہیں وہ صحت یاب ہو رہی ہے لیکن میرا یقین ہے کہ جہاں انسان کی عقل ختم ہو جاتی ہے وہاں سے اللّٰہ کی رحمت شروع ہوتی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میری بیٹی زندہ ہے، مسکرا رہی ہے، ہنس رہی ہے اور صحت یاب ہو رہی ہے اور انشاء اللّٰہ وہ ایک دن پھر چلنے بھی لگے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے