کوہاٹ (مانند نیوز)چیئرمین ڈیڈاک کوہاٹ و ایم پی اے شفیع جان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تعمیراتی کمپنی زیڈ کے بی، ایس این جی پی ایل اور پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کوہاٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً سڑکوں کی تعمیر، نکاسی آب کے نظام اور گیس فراہمی کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ ایم پی اے شفیع جان نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ پختونخوا ہائی وے اتھارٹی نے یہ باور کرایا کہ پشاور چوک تا کچہ پکہ پر دوبارہ کام کا آغاز کیا جائے گا۔ چیئرمین ڈیڈاک نے نے واضح کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے منصوبوں میں شفافیت، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور مؤثر نگرانی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی عمل میں عوامی مفاد کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے۔ تمام متعلقہ اداروں نے ایم پی اے شفیع جان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ کار میں منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے مکمل تعاون کریں گے اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے