اپر چترال (مانند نیوز)اپر چترال میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد۔ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کے احکامات کی روشنی میں بریپ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری کی صدارت معظم خان بنگش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال نے کی۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، اسسٹنٹ کمشنرز انڈر ٹریننگ، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، منتخب نمائندگان، عمائدین علاقہ اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔ عوام نے مختلف مسائل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے گوش گزار کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل اپنے ساتھ نوٹ کئے اور ہر محکمے کے سربراہ سے وضاحت طلب کیا۔ لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے اپنے اپنے اداروں سے منسلک مسائل سے متعلق اپنے وضاحت پیش کئے اور ذکر شدہ مسائل کو بروقت حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے چند محکمہ جات کے سربراہان کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور انہیں displeasure نوٹ بھیجنے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ذکر شدہ تمام مسائل کے بابت پراگریس رپورٹ ایک مہینے کے اندر جمع کریں تاکہ کھلی کچہری کا مقصد حاصل ہوسکے۔ اہلیان بریپ نے کھلی کچہری کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا شکریہ ادا کیا۔