کوہاٹ (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت صوبائی وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سید فخر جہان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر کے احکامات کی روشنی میں صوبائی محکمہ کھیل، ضلعی انتظامیہ کوہاٹ اور تحصیل سپورٹس آفس درہ آدم خیل کے اشتراک سے عظیم الشان 7 روزہ ”معرکہ حق جشن آزادی سپورٹس گالا 2025 درہ آدم خیل“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کااختتام 14 اگست کوہوگا۔ نوجوانوں کے جوش و خروش کو مدنظر رکھتے ہوئے سپورٹس گالا میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال اور دیگر تفریحی مقابلے جیسے رسہ کشی، میوزیکل چیئر، ریس، وغیرہ شامل کئے گئے ہیں۔ ایونٹ کی نگرانی ٹی ایس او درہ آدم خیل ساجد آفریدی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ سپورٹس گالا نہ صرف نوجوانوں کیلئے تفریح اور صحت مند سرگرمیوں کا موقع فراہم کرے گا بلکہ جشنِ آزادی کو یادگار بنانے کا بھی ذریعہ بنے گا۔ڈائریکٹر مرجڈ ایریاز رضی اللہ بیٹنی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ضم شدہ علاقوں میں ایسے ایونٹس سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل ہونے کا موقع ملتا ہے اور علاقائی امن، ہم آہنگی اور حب الوطنی کو فروغ ملتا ہے۔ بلاشبہ یہ فیسٹیول درہ آدم خیل اور گردونواح کے عوام کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہوگا، اس سے نوجوان نسل میں نہ صرف قومی شعوربیدار ہوگا بلکہ کھیلوں کے ذریعے قومی یکجہتی کا پیغام بھی پھیلے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے