دیر (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈیجیٹل ان بورڈنگ روم کا قیام دیر ہیڈکوارٹر میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگاصوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر دیر کے دفتر میں ایک جدید ڈیجیٹل ان بورڈنگ روم قائم کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد ضلعی سطح پر ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دینا اور شہریوں، تاجروں، اور فروشندوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانا ہے۔اس سہولت مرکز میں موبائل والٹ کی سیٹ اپ، ایکٹیویشن، اور QR کوڈ کا اجراء، تاجروں اور فروشندوں کے لیے ہیلپ ڈیسک کی سہولت، موبائل ایپ کی انسٹالیشن اور استعمال میں معاونت، ڈیجیٹل سہولت کے لیے ای میل اور وائی فائی سپورٹ جیسے سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔یہ قدم ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی تکمیل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے نہ صرف مقامی سطح پر ڈیجیٹل آگاہی میں اضافہ ہوگا بلکہ معیشت کو بھی ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔ڈیجیٹل ان بورڈنگ روم عوام کے لیے کھلا ہے اور تمام شہریوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔