سخاکوٹ (مانند نیوز) تحصیل مونسپل ایڈمنسٹریشن درگئی کی جانب سے معرکہ حق چودہ اگست جشن آزادی کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔اس حوالے سے تحصیل چیئرمین درگئی پیرمحمداسلام خان غازی اور تحصیل مونسپل آفیسر اورنگزیب خان نے میڈیا کوبریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق اس سال معرکہ حق چودہ اگست جشن آزادی کو پورے جوش وجذبے سے منایاجارہا ہے۔تحصیل درگئی کے مختلف سرکاری وعوامی عمارتوں پر جشن آزادی کے حوالے سے پینا فیلکسزنصب کردئے گئے ہیں جبکہ سرکاری اور اہم عماراتوں پر پاکستان کے قومی پرچم لہرارہے ہیں اہم عمارتوں کوبرقی قمقموں سے سجانے کاعمل بھی جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ پاک صاف خیبرپختونخواخصوصی صفائی مہم بھی چودہ اگست تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق جشن آزادی کے موقع پر پوری قوم جوش وجزبے سے وطن عزیز کے ساتھ اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کریگی