ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، حامد الرحمن کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ملاکنڈ کی زیر نگرانی ضلع ملاکنڈ کے مختلف تعلیمی اداروں میں معرکہ حق اور جشن آزادی کے حوالے سے مون سون شجرکاری مہم کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ مہم کے دوران پھلدار اور سایہ دار پودے لگائے گئے جبکہ بہت سے پودے طلباء و طالبات میں تقسیم بھی کئے گئے تاکہ شجرکاری کے فروغ میں مزید حصہ لیا جا سکے۔ یہ شجرکاری مہم نہ صرف ہمارے ماحول کی حفاظت کا مظہر ہے بلکہ یہ معرکہ حق اورجشن آزادی کے جذبے کو بھی تازہ کرتی ہے، تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو ایک سرسبز، صاف اور خوبصورت پاکستان عطا کر سکیں۔اس کے علاوہ محکمہ سوشل ویلفیئر ملاکنڈ کی جانب سے معرکہ حق اورجشن آزادی کے حوالے سے تھانہ میں واقع سماعت و گویائی سے محروم بچوں کے ادارے میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پرچم کشائی، سرکاری گاڑیوں اور عمارتوں کی قومی پرچم سے سجاوٹ، سماعت سے محروم طلباء کی جانب سے قومی ترانہ پیش کرنے اور سینوں پر سبز ہلالی پرچم آویزاں کرنے جیسے پرجوش مناظر شامل تھے، جو اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کی روشن مثال پیش کرتے ہیں۔دوسرے جانب ضلع ملاکنڈ میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کے تناظر میں ”پاک صاف خیبر پختونخوا خصوصی صفائی مہم” بھی جاری ہے۔اور ٹی ایم اے اہلکاروں نے مختلف مقامات کی صفائی کی۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، حامد الرحمن کی ہدایات پر ضلع ملاکنڈ میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی مناسبت سے خصوصی سجاوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری گاڑیوں، عمارتوں اور پبلک مقامات پر سبز ہلالی پرچم پوری شان سے لہرائے جا رہے ہیں، جبکہ دلکش پینافلیکسز پر آزادی کے سنہری پیغامات اور تحریکِ آزادی کے تاریخی مناظر عوام کے دلوں میں حب الوطنی کا جوش اور ولولہ بڑھا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے