لوئر چترال (مانند نیوز)لوئر چترال میں معرکہ حق اور یومِ آزادی 2025 کی شاندار تقریبات جاری ہیں۔ ضلعی یوتھ آفس لوئر چترال، ضلعی اانتظامیہ، یونیورسٹی آف چترال، یوتھ سمیٹ، دوسرے طلبہ تنظیموں اور فرنڈز آف چترال کے زیر اہتمام گرین آزادی – کلائمٹ ایکشن بائی یوتھ کے عنوان سے ایک شاندار سیمینار مقامی ہوٹل چترال لوئر میں منعقد ہوا۔ یہ پروگرام یومِ آزادی 14 اگست کی خوشیوں کے ساتھ ماحول دوست پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی بریگیڈیئر بلال جاوید کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس چترال تھے دوسرے مہمانوں میں عبدالسلام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چترال لوئر، آفتاب منیر اسسٹنٹ کمشنر چترال لوئر، پرو وائس چانسلر، یونیورسٹی آف چترال، کلایمٹ اکسپرٹ، میڈیا کے نمائندے، لائن ڈپارمنٹ کے افسران، اساتذہ کرام اور کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں ماحولیاتی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ان کے حل پر اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔جبکہ ماہرین، نوجوانوں اور شرکاء کے درمیان ایک بامقصد مکالمہ ہوا جس میں عملی اقدامات پر بات چیت کی گئی۔اس کے علاوہ نوجوانوں نے کھل کر سوالات کیے اور ماہرین نے رہنمائی فراہم کی۔ پروگرام کے اختتام پر لکی ڈرا کے ذریعے 10 باصلاحیت نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا جو آئندہ مختلف تربیتی اور رضاکارانہ سرگرمیوں میں ضلعی یوتھ آفس کے ساتھ کام کریں گے۔ سیمینار نہ صرف آزادی کے جشن کو مزید بامقصد بنانے کا ذریعہ بنا بلکہ نوجوانوں کو ماحول دوست اقدامات میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب بھی دی۔آخر میں مہمان خصوصی نے شرکاء اور منتظمین میں تعریفی اسناد اور شیلڈ تقسیم کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے