ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، حامد الرحمٰن کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ملاکنڈ کے تعاون سے معرکہ حق اور جشن آزادی کی مناسبت سے چنار کوٹو، خار (تحصیل بٹ خیلہ) میں کبڈی ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، حامد الرحمن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ملاکنڈ کے ہمراہ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر، صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز، معززین علاقہ اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بٹ خیلہ اور سوات کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، جو بٹ خیلہ کی ٹیم نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا۔کھلاڑیوں کے شاندار مقابلے، شائقین کے بے مثال جوش و خروش اور اتحاد و یکجہتی کے جذبے نے اس تقریب کو ایک یادگار لمحے میں بدل دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ یہ مقابلے محض کھیل نہیں، بلکہ حب الوطنی، ٹیم ورک اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کی روشن علامت ہیں، جن میں نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب ایک پیغام ہے کہ آزادی محض تاریخ کا حصہ نہیں، بلکہ ایک مسلسل جدوجہد ہے اور نوجوان ہی اس جدوجہد کے اصل وارث ہیں، جو میدانِ عمل میں اپنی صلاحیتوں اور ولولے سے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، حامد الرحمن کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ملاکنڈ کے تعاون سے معرکہ حق اور جشنِ آزادی کی مناسبت سے ظفر پارک بٹ خیلہ میں جشنِ آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ملاکنڈ، سکندر خان نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ینگ مین تھانہ اور سرائے بالا کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، جو ینگ مین تھانہ کی ٹیم نے ایک دلچسپ کھیل کے بعد 1-5 سے جیت لیا۔ میچ کے دوران شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی، جنہوں نے اس شاندار مقابلے کا بھرپور لطف اٹھایا۔ معرکہ حق وجشن آزادی کے جذبے کو زندہ رکھنے کیلئے جاری یہ ٹورنامنٹ محض ایک کھیل نہیں بلکہ اتحاد، حب الوطنی اور ٹیم ورک کی روشن علامت ہے، جس میں نوجوان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے