پشاور (مانند نیوز) پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر انتخاب خان چمکنی نے اپنی رہائش گاہ پر ہاکی کے انٹرنیشنل کھلاڑی افراز خان چمکنی اور ان کی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر افراز خان کی قومی و بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ افراز خان جیسے باصلاحیت نوجوان ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں، میں ہر فورم پر ان جیسے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور معاونت جاری رکھوں گا، تاکہ ہمارے علاقے کے نوجوان اسی جذبے کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ پروگرام میں شریک مہمانوں نے بھی افراز خان اور ان کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مستقبل میں کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے