اسلام آباد (مانند نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبریں بےبنیاد ہیں، ان کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جا رہی۔

بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سرنڈر کر چکے ہیں، اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کوئی جائیداد 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں، نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزمان کی حد تک ہیں۔

تحریک سے حکومت گرے گی نہ عمران خان رہا ہوں گے، تجزیہ کار

عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ 3 جائیدادوں کی نیلامی کر رہی ہے، موضع موہڑہ نور میں 405 کنال اراضی کی نیلامی آج مقرر ہے۔ موضع موہڑہ نور میں 248 کنال اراضی کی نیلامی بھی آج مقرر ہے۔

کلب روڈ اسلام آباد کی زمین بھی نیلامی کا حصہ ہے۔ زمین مفرور ملزمان کے اشتہاری ہونے پر ضبط کی گئی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے