اسلام آباد (مانند نیوز)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک اور مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لائیو پرفارمنس کے دوران وہیل ٹرینر کا توازن دورانِ کرتب بگڑ جاتا ہے اور وہ آناً فاناً سوئمنگ پول میں ڈوب جاتی ہے۔

دعویٰ
مذکورہ وہیل ٹرینر کا نام جیسکا ریڈکلف ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پیسیفک بلیو میرین پارک میں پیش آنے والے واقعے میں اورکا (کلر وہیل) نے اپنی ٹرینر جیسکا ریڈکلف کو جان سے مار دیا ہے۔

وائرل ویڈیو کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ وہیل کو ایسا کرنے کے لیے خون دکھا کر اُکسایا گیا تھا۔

دعوے کی حقیقت کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے، وائرل ویڈیو جعلی ہے اور اسے مصنوعی ذہانت سے تخلیق کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مختلف عالمی میڈیا آؤٹ لیٹس نے بھی تصدیق کردی اور بتایا ہے کہ جیسکا ریڈکلف نامی وہیل ٹرینر ہے ہی نہیں اور پیسیفک بلیو میرین پارک کا بھی وجود نہیں ہے۔ وائرل ویڈیو فوٹیج اے آئی سے بنائی گئی ہے۔

نتیجہ
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جعلی ہے۔ نہ اس نام کی کوئی ٹرینر ہے، نہ ایسا کوئی تھیم پارک اور نہ ہی ایسا کوئی واقعہ پیش آیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے