اسلام آباد (مانند نیوز)یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔

پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزراء بھی موجود تھے اور اسکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ثقافتی لباس میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیر اعظم کو پاکستان مونومنٹ آمد پر پھول پیش کیے

پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر ملی جوش و جذبے سے قومی ترانہ پڑھا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور یادگار پاکستان پر پھول رکھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے