پشاور (مانند نیوز)پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ایک تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا، اسپتال نے 14 اگست کو ایک ہی دن میں 14 ٹرانس کیتھیٹرک اے اورٹک والو امپلانٹیشن (TAVI) سرجریز کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

ترجمان رفعت انجم کے مطابق یہ کامیابی سربیا کے اسپتال کا پرانا ریکارڈ توڑ کر حاصل کی گئی، جہاں ایک دن میں 13 سرجریز کی گئی تھیں۔

6 ماہ میں 3 ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجری کا ریکارڈ بن گیا: مریم نواز

میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر علی رضا نے بتایا کہ بغیر سینہ کھولے دل کے والوز کو تبدیل کرنا ایک بڑا چیلنج تھا تاہم جدید TAVI ٹیکنالوجی نے اُن مریضوں میں کامیاب علاج ممکن بنایا جہاں اوپن ہارٹ سرجری ممکن نہ تھی۔

کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر عابداللّٰہ نے کہا کہ اس جدید علاج سے 70 سے 80 سال کے مریضوں کو نئی زندگی ملی ہے۔

ریکارڈ ساز آپریشنز میں پاکستان کے مختلف بڑے اسپتالوں کے ماہر کارڈیالوجسٹس اور سرجنز نے بھی حصہ لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے