اسلام آباد (مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے علاقوں بونیر، سوات، شانگلہ اور باجوڑ سمیت مختلف متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں سیلاب زدگان کو راشن، دیگر سامان مہیا اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل بھی کیا جا رہا ہے۔

پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے راستوں کو کھولنے اور ملبے کو ہٹانے، جبکہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔

صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے کئی گھر ڈوب گئے: ڈپٹی کمشنر نصر اللّٰہ خان

پاک فوج کے ڈاکٹرز متاثرہ علاقوں میں کیمپس لگا کر مریضوں کے مفت علاج میں مصروف ہیں۔

تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے