اسلام آباد (مانند نیوز)خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار بھی سامنے آگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 96 فیصد ہے۔

کلاؤڈ برسٹ کی پیش گوئی کرنا ناممکن ہوتا ہے: موسمیاتی تجزیہ کار

محکمہ موسمیات کے مطابق مردان تخت بائی میں سب سے زیادہ 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، غلنئی مہمند میں 42، نوشہرہ میں 15، سیدوشریف میں 9، مالم جبہ میں 4 اور تیمرگرہ میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر اپر اور کاکول میں 5، 5 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے