اسلام آباد (مانند نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے کلاؤڈ برسٹ اور موسمیاتی تبدیلی کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم صوبے میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ پیدا ہونے کے حوالے سے تحقیقات اور کلائمیٹ چینج کی وجوہات کا تعین کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم وفاقی وزارت ماحولیات، سپارکو اور پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین پر مشتمل ہوگی جو بونیر اور صوابی سمیت سیلاب زدہ علاقوں کا دیگر علاقوں سے موسمیاتی موازنہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹیم موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور 20 سالوں کے موسمی ریکارڈ کا جائرہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی اور سیلاب آنے کی وجوہات اور اس سے علاقوں کو محفوظ بنانے کے اقدامات کا تعین کرے گی۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچ گئے

سیکریٹری محکمہ جنگلات شاہد زمان نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور سیلاب زدہ علاقوں میں سیلابی صورتحال کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی قائم کریں گے، کے پی سمیت ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ ترقی یافتہ ممالک کی انڈسٹریز ہیں۔

شاہد زمان کا کہنا ہے کہ گرین گیسز اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے شجرکاری کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے