اسلام آباد (مانند نیوز)تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے میں سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی میں نہیں ہوں، میں پارلیمانی کمیٹی میں ہوں اور بانی کا جو فیصلہ آتا ہے اسے قبول کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ یہ کھمبا الیکشن تھا، جن لوگوں کو کوئی جانتا تک نہ تھا وہ بانی کے نام پر اسمبلی میں آئے۔

شاندانہ گلزار نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں، محمود اچکزئی کو اپوزیشن اتحاد کا سربراہ بانی نے اس سے قبل بنایا تھا، بانی پی ٹی آئی نے خود محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایسا شخص چاہیے تھا جو سچ بول سکے اور کھل کر پاکستان کا دفاع کرسکے، پاکستان اور آئین کے حق میں کوئی تو بولے، اگر بانی پی ٹی آئی نے فیصلہ کردیا ہے تو اس پر اتنا چھوٹا دل کرنے کی ضرورت کیا ہے؟

محمود اچکزئی کو قائد حزب اختلاف کا امیدوار نامزد کئے جانے پر حیرت اور مایوسی

شاندانہ گلزار نے کہا کہ اس وقت عہدوں کی لڑائی کا معاملہ نہیں ہے، پی ٹی آئی کے تمام ممبران اسمبلی اور سینیٹ کو بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں لوگ ٹکٹوں کے لیے لڑے مرے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے، جس شخص کی وجہ سے آپ ایم این اے یا سینیٹر ہیں اس کے فیصلوں کو قبول کرنا چاہیے، بانی کا جو فیصلہ ہو وہ صحیح ہو غلط ہو، وقت اس کا اندازہ لگائے گا۔

شاندانہ گلزار نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ قبول ہے ہمارا حق نہیں بنتا کہ اس کے خلاف جائیں، پوری پارلیمانی پارٹی کو بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ قبول کرنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے