اسلام آباد (مانند نیوز)گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق کا کہنا ہے کہ غذر گوپس کے علاقے تلی داس کے مقام پر گلشئیر پھٹ گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال اور تباہی ہوئی۔ سیلاب سے متعدد دیہات زیر آب آگئے، تاہم شدید مالی و جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ دریا کا بہاؤ رُک گیا ہے، تاہم مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔

فیض اللّٰہ فراق نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ صورتحال کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔ پانی ایک جھیل کی صورت اختیار کرگیا ہے جس سے متصل دیہات زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے