اسلام آباد (مانند نیوز)خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ، طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پاک آرمی کی جانب سے گزشتہ ہفتے شروع کیا گیا فلَڈ ریلیف آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔

پاک فوج کے پی ضلع بونیر، سوات، شانگلہ اور صوابی میں فلَڈ ریلیف آپریشن میں مصروفِ عمل ہے۔

پاک فوج کے کور آف انجینئرز کے دستے راستوں کو کھولنے اور ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ متاثرہ عوام کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے راشن اور دیگر سامان بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو ڈھونڈنے جبکہ پاک فوج کی میڈیکل ٹیمز متاثرہ علاقوں میں مریضوں کے مفت علاج میں مصروف ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے