اسلام آباد (مانند نیوز)بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی ثالثی کو قبول نہیں کرتے۔

نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا امریکی صدر نہیں دیکھا جس نے خارجہ پالیسی کو عوامی انداز میں چلایا ہو۔

’’جو سکھاتے ہو خود بھی اس پر عمل کرو‘‘ بھارتی وزیر خارجہ کی مغرب پر تنقید

بھارتی وزیر خارجہ نے آپریشن سندور کے موقع پر امریکا سے کال کیے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حقیقیت ہے اس وقت فون کالز کی گئیں اور امریکا کی جانب سے کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ فون کالز دیگر ممالک کی جانب سے بھی کی گئیں، یہ کوئی خفیہ نہیں، امریکا کی جانب سے کی گئی ہر فون کال میرے ایکس اکاؤنٹ پر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے