اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ ڈھاکا میں پاکستان اور بنگلادیش کے وفود کے اعلیٰ سطح مذاکرات جاری ہیں۔

پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کر رہے ہیں جبکہ بنگلادیش کی طرف سے وفد کی قیادت مشیر خارجہ امور محمد توحید حسین کر رہے ہیں۔

مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

بھارت کو ایک اور دھچکا، 13 برس بعد پاکستانی وزیر خارجہ کا تاریخی دورہ بنگلہ دیش، آج تجارت سمیت کئی اہم معاہدے ہونگے

اس سے پہلے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلادیش کے مشیر تجارت شیخ بشیر الدین سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر تجارت کو بڑھانے اور رابطوں کو مزید فروغ دینے سے متعلق بھی خصوصی گفتگو کی گئی۔

ناشتے پر ہونے والی ملاقات میں چیئرمین بنگلادیش انویسٹمنٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، گورنر بنگلادیش بینک، چیئرمین نیشنل بورڈ آف ریونیو سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے