اسلام آباد (مانند نیوز)چین کے شہر شیان میں اچانک کلاؤڈ برسٹ ہوا جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے۔

ویڈیوز اور فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک سیاہ بادلوں سے موسلا دھار بارش کا سیلابی ریلا زمین پر برستا ہے اور فضا خوفناک مناظر پیش کرنے لگتی ہے۔

مقامی ویڈیوگرافر یو یونگ ہوئی نے اس شاندار منظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا، انہوں نے 10 منٹ تک چھت سے ٹائم لیپس فوٹیج ریکارڈ کی اور پھر اسے ایک شاندار 10 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو میں سمو دیا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

کلاؤڈ برسٹ کیا ہے اور یہ کیسے ہوتا ہے؟

ماہرین موسمیات کے مطابق کلاؤڈ برسٹ بارش کی ایک غیر معمولی اور شدید شکل ہے جس میں قلیل وقت میں انتہائی زیادہ بارش ہو جاتی ہے، اس کے نتیجے میں زمین فوری طور پر پانی جذب نہیں کر پاتی، جس سے اکثر فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرناک حالات پیدا ہو جاتے ہیں، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے