اسلام آباد (مانند نیوز)بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور اب بھارت نے چمیرا ڈیم سے بڑے پیمانے پر پانی چھوڑ دیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے چمیرا ڈیم 1 سے بڑے پیمانے پر پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث دریائے راوی میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
گوجرانوالہ: ہیڈ قادر آباد میں شگاف ڈالنے کیلئے چھوٹا دھماکا کیا گیا
بھارت نے کشمیر ریجن کے دریاؤں پر بنے ڈیمز کے تمام دروازے کھول دیے
دوسری جانب بھارتی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ کشمیر ریجن کے دریاؤں پر بنے ڈیمز کے تمام دروازے کھول دیے گئے ہیں اور کشمیر ریجن کے دریاؤں پر ڈیمز سے تقریباً 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں کہ بھارت کی جانب سے پانی کا اخراج ایک بار ہوگا یا مرحلہ وار کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے