اسلام آباد (مانند نیوز)غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والے فلوٹیلا میں شامل کشتی پر مبینہ ڈرون حملہ ہوا ہے جس سے کشتی میں آگ بھڑک اٹھی۔

امدادی کانوائے میں سوئیڈش خاتون گریٹا تھنبرگ سمیت ساڑھے تین سو انسانی حقوق کے علمبردار اور امدادی کارکن موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگالی پرچم بردار کشتی کو شمالی افریقا کے ساحلی علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔

گروپ کا کہنا ہے کہ انکی مرکزی کشتی کو نشانہ بنایا گیا جس میں اسٹیرنگ کمیٹی کے اراکین سوار تھے۔ عملہ اور تمام اراکین حملے میں محفوظ رہے۔

اراکین نے فلسطینیوں کو امداد پہنچانے کی پر امن کوششیں جاری رکھنے کا عزم دھرایا۔

واضح رہے کہ 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی بیس کشتیوں پر مشمتل یہ کانوائے ابتک کا سب سے بڑا امدادی کانوائے قرار دیا جارہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے