شانگلہ(مانند نیوز ) شانگلہ, ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر نزرمحمد کی زیر صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ اور ای۔پی۔ائی کوآرڈینیٹر سمیت ای۔پی۔ائی پروگرام کے تمام فیلڈ مانیٹرز اور ایم۔ای۔ایس سیل کے تمام متعلقہ سٹاپ نے شرکت کی، میٹنگ میں ٹارگٹ عمر کے بچوں کے روٹین ویکسنیشن کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور پروگرام میں بہتری کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیاگیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ نے تمام متعلقہ زمہ داروں پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داریاں یقینی بنائے اور اپنے متعلقہ حلقہ ذمہ داری میں تعینات فیلڈ ویکسنیٹرز کہ موجودگی اور متعلقہ کام کی موئثر نگرانی کریں تاکہ ٹارگٹ عمر کے بچوں کو 12 موزی بیماریوں کے خلاف ویکسنیشن کی یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر ضلعی صحت افیسر ڈاکٹر نزر محمد خان نے کہا کہ شانگلہ میں محکمہ صحت کے تمام شعبوں کو مزید بہتر کیا جارہاہے محکمہ صحت میں غفلت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ شانگلہ محکمہ صحت کی تمام ٹیم نے ہر حالات میں اپنے فراٸض بخوبی سرانجام دۓ غفلت کرنے والے اہلکاروں کیلۓ کوٸی جگہ نہیں فراٸض میں غفلت ناقابل برداشت قانون کے مطابق غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارواٸی کریں گے۔