اسلام آباد (مانند نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پلیٹ فارمز کے خلاف عدالت پہنچ گئیں۔ انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ فحش مواد کیلئے میری تصاویر اور آواز کا استعمال کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے وکلا کی ٹیم نے متعدد اے آئی پلیٹ فارمز کے خلاف ان کی تصاویر، ویڈیوز اور آواز نامناسب مواد کے لیے استعمال کیے جانے پر نئی دہلی کی عدالت میں مشترکہ درخواست دائر کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز کو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ فحش مواد کے لیے اداکارہ کا نام، تصاویر اور آواز بغیر اجازت اور غیر قانونی طور پر استعمال کرنے سے روکا جائے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اداکارہ کا نام، تصاویر اور آواز کو مختلف اے آئی پلیٹ فارمز کی جانب سے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے نامناسب اے آئی ویڈیوز کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، جس سے اداکارہ کی کردار کشی ہو رہی ہے، لہٰذا انہیں روکا جائے۔

یہ ایشوریہ رائے کے وکلا کی ٹیم نے درخواست میں ایک فہرست بھی فراہم کی ہے جس میں اداکارہ کے نام سے منسوب جعلی و فحاش ویب سائٹس کے نام درج ہیں۔ درخواست میں ان ای کامرس کی ویب سائٹس کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں جو اداکارہ کی اجازت کے بغیر ان کے نام سے اشیاء فروخت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے ابتدائی طور پر کسی پلیٹ فارم پر ہرجانے کا دعویٰ دائر نہیں کیا۔

ایشوریہ رائے کی درخواست پر عدالت نے نومبر تک تمام فریقین کو دلائل سمیت طلب کرلیا جبکہ کیس کا باضابطہ آغاز جنوری 2026 میں ہونے کا امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے