ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد فیاض خان شیرپاؤ کی ہدایات پر ضلع ملاکنڈ میں انسدادِ ڈینگی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے آفسران نے سینیٹری اسٹورز، مستری خانوں، کباڑ خانوں، سروس اسٹیشنز اور نرسریوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افراد کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات دی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کے آفسران نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، پانی جمع نہ ہونے دیں اور ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات پر بھرپور عمل کریں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللہ نے ڈینگی کنٹرول مہم کے تحت ٹائر شاپس، ورکشاپس، بلاک فیکٹریوں اور دیگر مقامات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی کی صورتحال، پانی کے ذخائر اور استعمال شدہ ٹائروں میں پانی کی موجودگی کا معائنہ کیا۔ جبکہ سخاکوٹ بازار میں فرٹیلائزر شاپس کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ کھاد برآمد کر کے ضبط کی گئی، جنہیں مزید قانونی کارروائی کیلئے محکمہ زراعت کے حوالے کر دیا گیا۔