ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں ناغے کے دن گوشت فروخت کرنے والے قصائیوں کی دوکانوں کو سیل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد فیاض خان شیر پاؤ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ، نور شیر مہمند نے کاروائی کرتے ہوئے ناغے کے دن گوشت فروخت کرنے والے قصائیوں کی دوکانوں کو سیل کردیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری ایس او پیز کیخلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی جاری رہیگی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اماندرہ میں سڑک کے اطراف شولڈرز کی تعمیر کا معائنہ کیا اور بعد ازاں اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں عوام الناس سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، جن میں سے اکثر کو موقع پر ہی حل کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے