اسلام آباد (مانند نیوز)قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیویارک میں قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے ساتھ عشائیہ پر ملاقات کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد پہلی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطری وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کی عشائیے پر ملاقات ہوئی جس میں نائب صدر جے ڈی وینس سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو، امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف اور صدر دیگر اعلیٰ مشیران بھی شامل تھے۔

قطر کا سلامتی کونسل کی جانب سے اسرائیلی حملے کی مذمت کا خیرمقدم

وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس عشائیہ کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ملاقات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

اس ملاقات سے قبل قطری وزیرِ اعظم نے جمعے کو وائٹ ہاؤس میں نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے ساتھ ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے