اسلام آباد (مانند نیوز)سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی ہے۔

عدالت 20 ستمبر کو ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد کرے گی، آج ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

عدالت نے ملزم کو چالان کی نقول فراہم کردی ہیں۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا واقعہ 2 جون کو اسلام آباد میں جی 13 ون میں پیش آیا تھا۔

ملزم کے خلاف 3 جون کو درج کیے گئے مقدمے کے مطابق پیر کی شام 5 بجے حملہ آور گھر میں داخل ہوا اور ثناء یوسف پر فائرنگ کی۔ 2 گولیاں ثناء یوسف کے سینے میں لگیں، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ثناء یوسف کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ثناء یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے