اسلام آباد (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا۔

مریم نواز نے رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیاقت پور کے نواحی علاقے ظاہر پیر میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

دورے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو صحت کی سہولیات پر بریفنگ دی گئی، اس دوران وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو ٹیموں کو شاباش دی۔

مریم نواز نے ریلیف کیمپوں میں موجود بچوں میں کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کیں، ایک بچے کو گود میں اٹھا کر خود پانی پلایا جبکہ خواتین کو گھروں کی بحالی کے لیے اقدامات کا یقین دلایا۔

اس دوران وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت متاثرین کے ساتھ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے