اسلام آباد (مانند نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے متعلق سیاسی ہلچل کے باوجود بھارتی ٹیم کی توجہ صرف اور صرف کرکٹ پر مرکوز ہے۔

یاد رہے کہ کل بروز اتوار پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ رواں سال مئی میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی سرحدی کشیدگی کے بعد دونوں ٹیموں کا یہ پہلا ٹکراؤ ہوگا۔

اس پر بات کرتے ہوئے گزشتہ روز سیتانشو کوٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاک بھارت میچ سے متعلق حکومت کے فیصلے کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کر لیا ہے۔

کوٹک نے دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا، ’جب بی سی سی آئی نے کہا کہ وہ حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہے تو ہماری توجہ صرف میچ پر ہی ہے، پاکستان بمقابلہ بھارت میچ ہمیشہ دلچسپ مقابلہ ہوتا ہے اور کھلاڑی اسی پر توجہ دے رہے ہیں۔‘

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران جب اِن سے سوال پوچھا گیا کہ کیا بھارتی کھلاڑی سرحدی کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والے حالات سے متاثر ہوئے ہیں تو اِن کا جواب تھا کہ ’کھلاڑی میدان پر ہی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، اِن کے ذہن میں کچھ اور نہیں ہے۔‘

واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی نئی پالیسی کے تحت بھارت اب پاکستان کے ساتھ کسی بھی دو طرفہ سیریز میں حصہ نہیں لے گا تاہم ایشیا کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹس یا آئی سی سی کے زیرِ اہتمام ایونٹس میں بھارت کی پاکستان مخالف شرکت جاری رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے