سخاکوٹ (مانند نیوز) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی شوریٰ کے ممبر اور ضلع ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ عوام کو تعلیم، صحت اور امن فراہم کرنا حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے کٹیگری بی ہسپتال درگئی کو اوٹ اف سور س کی بجائے اس کی منجمنٹ پر توجہ دی جائے کسی صورت درگئی ہسپتال کی نجکاری نہیں ہونے دینگے۔اگر درگئی ہسپتال کے نجکاری کی کوشش کی گئی تو اسکے خلاف بھرپومزاحمت کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ حجرہ فقیرباز خان پرانہ سخاکوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت وتعلیم جیسے اہم اداروں کوٹھیکداروں کے حوالہ کرکے عوام دشمن ایجنڈا اگے بڑھا رہی ہے صوبائی حکومت گذشتہ بارہ، تیرہ سالوں سے عوام کوصحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے درگئی ہسپتال کو برائے نام کٹیگری بی ہسپتال کا درجہ تو دیا گیامگر اس کو وہ سہولیات نہیں دی گئی جو کٹیگری بی ہسپتال میں ہوتی ہے اور اس کو اوٹ اف سورس ظاہر کردیا گیا۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر درگئی ہسپتال کی نجکاری کی کوشش کی گئی تو جے یوآئی اس فیصلے کے خلاف بھرپور مزاحمت کرکے احتجاجی تحریک شروع کریگی۔