سخاکوٹ (مانند نیوز) پوسٹ کمانڈر تھانہ وکیل الرحمان شہید سخاکوٹ صابر رحمان نے کہا ہے کہ علاقہ کو منشیات اور دیگر جرائم سے مکمل پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں لیویز کی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ امن وامان کی بحالی کیلئے اور دیگر جرائم کے خاتمے کیلئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر علاقے میں معمولی نوعیت کے جھگڑے یا دیگر چھوٹے موٹے مسائل پیش ائیں تو مقامی عوام، فلاحی، سماجی اور سیاسی نمائندگان اگے بڑھ کر اپنا مثبت کردار اداکریں۔ا ن کا کہنا تھا کہ تھانہ ہذا میں جرگہ ہال فعال کردیا گیا ہے تاکہ عوام اس میں بیٹھ کرباہمی مشاورت سے معمولی تنازعات موقع پر ہی حل کر سکیں لیویز اس سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کریگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے