ملاکنڈ(نمائندہ مانند) ملاکنڈ ریسکوکا ریپاہ یونیورسٹی ملاکنڈ طلباء کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخواہ طیب عبداللہ اور ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کی ہدایات پر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی نگرانی اور ٹریننگ ونگ ٹیم کے انچارج احمد علی کی زیر قیادت ریپاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ کے فیکلٹی آف ریہیبیلیٹیشن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلباء کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوا۔
ورکشاپ کے پہلے دن طلباء کو سی پی آر، خون بہنے اور فریکچر کی صورت میں فوری طبی امداد سے متعلق لیکچر دیے گئے اور عملی مظاہرے کروائے گئے۔ جبکہ دوسرے دن طلباء کو میڈیکل ایمرجنسیز کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے تربیت دی گئی اور آگ بجھانے کی عملی مشقیں بھی کروائی گئیں تاکہ وہ ہر قسم کی ایمرجنسی صورتحال میں بروقت اور مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر فیکلٹی کے ہیڈ ڈاکٹر نواب نے کہا کہ حادثات پر قابو پانے اور محفوظ معاشرہ قائم کرنے کے لیے ہر فرد کا تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 اس مقصد کے لیے بہترین اور قابلِ تعریف خدمات انجام دے رہا ہے۔