دیر(نمائندہ مانند )چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور آئی جی پولیس ذوالفقار حمید کا دورہ دیر, قومی جرگہ سے ضلع کونسل ہال دیر میں ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ اپردیر کے عوام کاپولیس کے شانہ بشانہ دہشتگردوں کے خلاف لڑنے سے نہ صرف حکومت کا بلکہ ہم سب کا سر فخر سے بلند ہوا۔دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے تین شہریوں کو پولیس پیکج کے برابر شہداءپیکج دیاجائیگا۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے دیرمیں قومی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع بھر کے قومی و سیاسی قائدین سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان،سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ،سابق ایم این اے طارق اللہ، میاں سلطان یوسف باچا، بادشاہ زادہ ملک، ملک جہانزیب کوہستانی، تحصٰیل چیرمین دیر رفیع اللہ، تحصیل چیرمین شاہ ولی خان، سید انور خان سمیت دیگر موجود تھے جبکہ آفسروں میں ڈی سید دیر بالا نوید اکبر، ڈی پی او سید محمد بلال، اے ڈی سی جواد علی شاہ بھی موجود اور چیف سیکرٹری کا استقبال بھی کیا۔ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ دیر کے عوام نے دہشتگردوں کے خلاف جس بہادری اور دلیری سے مقابلہ کرکے انہیں ضلع سے بھگا یا قابل تحسین اور قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دیر آنے کا مقصد بھی یہ تھا کہ پولیس فورس کے ساتھ گذشتہ دنوں دہشتگردوں کے خلاف عوام پولیس کے شانہ بشانہ لڑنے والوں سے ملاقات کرکے انہیں خود دیکھ لوکیونکہ دیر کی پوری قوم کے جرآت مندی پر داد کے مستحق ہے ،اس لئے حوصلہ آفزائی کیلئے آپ کے پاس حاضر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا کوئی جواز نہیں، نہ ہی یہاں غیر ملکی فورس ہے اور نہ کسی نے خیبر پختونخوا پر قبضہ کیا ہے,کہ دہشتگردوں نے خواہ مخواہ یہاں دہشتگردی شروع کردی اور بے گناہ لوگوں کو مار رہے ہیں۔ شہاب علی شاہ نے کہا کہ دہشتگردی اور دہشتگردوں کو ختم کرکے جڑوں سے پھینک دیں گے,اس کے سوا اور کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ شہاب علی شاہ نے دیر بالا میں حالیہ دہشتگردی میں دہشتگردوں کے خلاف پولیس کے شانہ بشانہ لڑنے والے تین سویلین شہیدوں کو فورس پیکج کے برابر ایک کروڑ پیکج روپے عمائدین کے مطالبے پر دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پرآئی جی پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس کے جوانوں کو دہشتگردی کے ساتھ لڑنے کیلئے جدید اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے اور دیر پولیس کو جدید اور محفوظ پولیس وین بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ جبکہ پولیس چوکیوں اور تھانوں کیلئے ساڑھے دس ملین روپے بھی ڈی پی او اپردیر کو فراہم کیا گیا تاکہ وہ اس میں موسم سرما سے قبل ضروری اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے شانہ بشانہ لڑنے والے عوام کے ساتھ ہرقسم کا تعاون کیا جائیگا, اور انہیں اسلحہ بھی فراہم کیا جائیگا۔ چیف سیکرٹری سے قومی جرگے کے عمائدین نجم الدین، عنایت اللہ، طارق اللہ،میاں سلطان یوسف، افتخار آھمد،سید انور خان،بادشاہ زادہ ملک اور ملک جہانزیب کوہستانی سمیت دیگر قائدین نے مطالبہ کیا کہ ہمیں اسلحہ کا پرمٹ اور لائسنس فراہم کیا جائے,تاکہ ہم دہشتگردوں سے مقابلہ اور امن کی بحالی میں عوام اپنی حفاظت بھی کرسکے,۔ عمائدین نے واضح کیا کہ ہمارے لوگوں نے پہلے بھی خود دہشتگردی کا مقابلہ کیا اور اب بھی کررہے ہیں لیکن ہم ضلع میں فوجی آپر یشن کے خلاف ہے اور ہم اپنے لوگوں کو کسی صورت نقل مکانی پر مجبور نہیں کرسکتے۔ مشران نے کہا کہ اگر دہشتگردوں نے دوبارہ حملے کی کوشش کی,تو پھر بھی بھرپور جواب دیاجائیگا۔