ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد فیاض خان شرپاؤکی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ملاکنڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ وکیشنل ٹریننگ سینٹر درگئی میں انسدادِ منشیات آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مختلف مکاتب فکر کے افراد، پرنسپل کالج، اساتذہ کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر طلباء نے انسدادِ منشیات کے حوالے سے تقاریر پیش کیں۔ سیشن سے پروفیسر ذاکر خان نے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی برائیوں اور بری صحبت سے اجتناب کر کے ہی نوجوان اپنے آپ کو منشیات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ مقررین نے مزید کہا کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے جرائم کی ایک بڑی وجہ منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ ہے۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملاکنڈ حاجی اکبرنے اس موقع پر اپنے خطاب میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اور بری صحبت سے بچیں اور اس طرح منشیات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے