اسلام آباد (مانند نیوز)بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو نے ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی موجودگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریہ کمار یادیو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو آگاہ کیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیت جاتا ہے تو میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہاتھوں ٹورنامنٹ کی ٹرافی قبول نہیں کروں گا۔

جس کے بعد ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ممالک کے کھلاڑیوں میں مصافحہ نہ ہونے کی وجہ سے شروع ہونے والا تنازع مزید بڑھ گیا۔

اینڈی پائی کرافٹ معاملہ، پی سی بی مؤقف پر قائم، درمیانی راستہ نکالنے کی کوششیں

یاد رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس میچ میں ریفری اینڈی کرافٹ نے بھارتی حکومت کی ہدایت پر بھارتی کپتان سوریا کمار اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے منع کیا جبکہ میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے روایتی مصافحہ کرنے سے گریز کیا، جسے شائقین نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ٹی 20 ایشیا کپ، اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی

اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا اور ریفری کو تبدیل نہ کرنے پر ایشیاء کپ میں مزید کوئی میچ نہ کھیلنے کی دھمکی دے دی۔

جس کے بعد میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے نامناسب رویے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ سے معافی مانگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے