اسلام اباد (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ، شاہ حسن نے اپنے دفتر میں تقریب کے دوران 30 شہداء پولیس کے ورثاء میں فی کس 50 ہزار روپے کے کراس چیک تقسیم کیے، جن کی مجموعی رقم 15 لاکھ روپے بنتی ہے۔ اسی طرح 36 غازیوں کو فی کس 25 ہزار روپے کے کراس چیک دیے گئے، جن کی کل رقم 9 لاکھ روپے ہے۔شہدائے پولیس کے ورثاء اور غازیوں نے اس اقدام پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اور ڈی پی او شانگلہ کا دلی شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شانگلہ نے (وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے اعلان کردہ یوم شہداء پولیس کے موقع پر شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو 50,000 روپے کے چیکس فراہم کیے، جس پر شہداء کے خاندانوں نے آئی جی پی خیبر پختونخوا، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اور ڈی پی او شانگلہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔سب سے پہلے ہم خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا تہہ دلش سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر اس خصوصی پیکیج کا اعلان کیا۔ یہ اعلان نہ صرف ہمارے شہیدوں کی قربانیوں کو خراج تحسین ہے بلکہ ہمارے خاندانوں کے لیے ایک بہت بڑی مالی مدد بھی ہے*ہم خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (IGP)، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اور خاص طور پر ڈی پی او شانگلہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس امداد کو ہم تک پہنچانے کے لیے ذاتی دلچسپی لی۔ ڈی پی او صاحب کی یہ کاوشیں ہمارے زخموں پر مرہم کا کام کر رہی ہے یہ رقم محض پیسے نہیں ہے، بلکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری پولیس فورس اور حکومت اپنے شہداء کی قربانیوں کو بھولی نہیں ہے۔ اس اقدام سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور یہ یقین پختہ ہوا ہے کہ ہمارا ملک اور اس کے ادارے ہمارے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ ہمارے شہیدوں کے درجات بلند فرمائے .

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے