شانگلہ(مانند نیوز )پاکستانی خاتون وکیل مہوش محب کاکا خیل کا اعزاز،اسٹریا ویانا میں جسٹیشیا ایوارڈ جیت کر پاکستان کا نام روش کردیا ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والی ممتاز قانون دان ایڈوکیٹ ہاٸی کورٹ پشاور مہوش محب کاکاخیل نے ویانا اسٹریا میں جسٹیشیا ایوارڈ 2025اپنے نام کردیا اس کے ساتھ ساتھ ویمن ان انی شیٹیو ویانا اسٹریا جیوری کی جانب سے سرٹیفیکیٹ اف سیپشل ریکگنیشن سے نوازا گیا۔دنیا بھر سے نامزد خواتین میں سے صرف دو کو یہ اعزاز دیا گیا ایک افریقہ سے اور دوسری پاکستانی نماٸندگی کرنے والی مہوش ایڈوکیٹ کا کا خیل تھیں جنہوں نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ملک کا نام روش کردیا ۔مہوش محب کا کا خیل کو پاکستان کی پہلی خاتون پارٹنر کی حیثیت سے کسی فرم میں شمولیت،ساٸبر کراٸم قانون میں انکی نمایاں خدمات اور خواتین کو قانونی شعبے میں با اختیار بنانے کی انتھک کاوشوں کو سراہا گیا ۔اس موقع پر اپنے تاثرات میں ایڈوکیٹ مہوش کاکا خیل نے کہا کہ ہمارے لۓ ویمن ان لا انی شیٹیو کی جانب سے سرٹیفیکیٹ اف ریکگنیشن ملنا اعزاز کی بات ہے انشا ء اللہ خواتین کو قانونی شعبے میں با اختیار بنانے کیلۓ جدوجہد جاری رکھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے